9 میں سے 5 ججوں نے سریتھا تھا ویسین کے خلاف فیصلہ دیا:
بنکاک ( این این آئی) تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیر اعظم سریتھا تھا ویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر وزیر اعظم سریتھا تھا ویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا وزیر اعظم نے ایسے وکیل کو عہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کا بینہ میں گزارا اور وزیر اعظم نے جانتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 9 میں سے 5 جز نے تھائی وزیر اعظم اور کابینہ کو بر طرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ توقع ہے ڈپٹی پریمیئر فوتھم ویچا یا چائی نگران وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے ۔
Contents
مزید خبریں پڑھنے کے لئے viksolve کے ساتھ جڑےہیں۔