وزیر اعلیٰ نے ارشد ندیم کو گھر جاکر10 کڑور کا چیک رکا نمبر۔92.97کی چابی دی

Vikram
4 Min Read
Image Credit

وزیر اعلیٰ نے ارشد کی والدہ کو گلے لگا کر مبارکباد دی ، اہلخانہ کیساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں ، کوچ کو بھی 50 لاکھ روپے دیئے:

وفاقی وزیر علیم خان کی ملاقات ، لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال ، ملتان ڈویژن میں صفائی شکایات کو فوری حل کرنے کا حکم

کابینہ اجلاس میں بجلی بلوں پر ریلیف کے فیصلے، دسمبر تک پنجاب میں الیکٹرو بسیں چلیں گی ، مری گلاس ٹرین فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری

ہیرو کی پذیرائی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں اوسپین ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں ۔ 101 پندرہ ایل میں وزیر اعلیٰ کی آمد پر ارشد ندیم اور اہل خانہ نے پر خلوص استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ارشد کی والدہ رضیہ پروین کو گلے لگایا اور مبارکباد پیش کی ، اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔ گھر کے اندر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی ، تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ ارشد ندیم نے اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ہنڈا سوک کار پی اے کے 92.97 کی چابی پیش کی کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور ارشد ندیم کے کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔ ارشد ندیم اور انکے والدین نے وزیر اعلیٰ کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا قبل ازیں وزیر اعلی سے وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ملکی معاشی، سیاسی صورتحال اور لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور نجکاری سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ملتان ائیر پورٹ پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ملتان ڈویژن میں منڈیوں میں لگائے گئے عوام دوست سیل کا ڈنٹر ز کو سراہا۔ ملتان ڈویژن میں سیوریج اور صفائی کی شکایات کو فوری حل کرنے کا حکم دیا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کا بینہ کے 13 ویں اجلاس میں بجلی کے بلوں سے ریلیف کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ۔ چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام، اپنا گھر اپنی چھت کے ماڈل گھر کی منظوری دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے کم از کم پہلے تین ماہ ماہانہ قسط نہ لینے کی ہدایت کی۔ دسمبر تک پنجاب میں سپیڈو کے بعد الیکٹرو بس چلیں گی ،کابینہ کو ماڈل پیش کر دیا گیا بھی، بلوکی اور قائداعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کو سنتی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔ 8 ممالک میں اوور سیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم ، پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ، راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی سٹڈی ، انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ لاہور میں الیکٹرو بسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی ، 27 بسیں دسمبر تک آ جائیں گی۔

  • مزید خبریں پڑھنے کے لئے viksolve کے ساتھ جڑےہیں۔
Share This Article
Vikram
By Vikram
Follow:
"Meet Vikram, the creative mind behind viksolve.com. With a passion for blogging that spans over two years, Vikram has established himself as a knowledgeable and insightful writer. Through his articles, Vikram delves into a variety of topics, offering valuable insights and perspectives to his readers. His dedication to producing high-quality content has garnered him recognition and success in the blogging world. Follow Vikram's journey on viksolve.com and discover the wealth of knowledge he has to offer."
1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *