پٹرول کی نئی قیمت 260.90 ، ڈیزل کی 266.07 روپے لٹر ہوگئی
سلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر اعظم نے یوم آزادی پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6.7 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 31 اگست تک پٹرول کی فی لٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 260 روپے 96 پیسے ہو جائے گی ۔ اسی طرح ڈیزل کی فی لٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لٹر ہوگئی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست کی رات 12 بجے سے ہو گیا۔